سیکرٹری ہلال احمر کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری

سیکرٹری ہلال احمر کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محبوب قادر شاہ کی سربراہی میں پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں راجن پور کے فری میڈیکل کیمپ میں متاثرین سیلاب کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔جبکہ ہلال احمر پنجاب کی ڈیزاسٹر میینجمنٹ ٹیمیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے لیہ،ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ،راجن پور اور رحیم یار خان میں موجود ہیں۔علاوہ ازیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بے گھر خاندانوں کو بارش اور موسمی اثرات سے بچنے کے لیے ٹینٹس مچھر دانیا ں اور دیگر اشیائے ضرورت فراہم کی جا رہی ہیں۔سیکرٹری ہلال احمر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہلال احمر پنجاب نے ہر مشکل وقت میں ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کی ہے ۔





مشکل کی اس گھڑی میں متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے مستعد رضا کار اور عملہ ہمہ وقت تیارہیں۔عوام کے تعاون سے ہلال احمر پنجاب گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کو ہر ممکن امداد پہنچا رہا ہے ۔