پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال ، کرکٹ اور ہاکی مقابلے 10 اگست سے شروع ہونگے

پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال ، کرکٹ اور ہاکی مقابلے 10 اگست سے شروع ہونگے

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی وی سپورٹس سیل کے زیر اہتمام پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال ، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے 10 اگست سے شروع ہونگے، آرگنائزنگ سیکرٹری عارف قریشی نے بتایا کہ فٹ بال کا میچ پی ٹی وی اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان 10 گست کو جناح سٹیڈیم میں ، کرکٹ میچ ایم ڈی الیون اور ڈائریکٹرز الیون کے مابین کرکٹ میچ11 اگست کو نیشنل کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔جبکہ ہاکی میچ پی ٹی وی اور اسلام آباد ینگ کیپیٹل کے مابین 12 اگست کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی