آتشزدگی کے متعدد واقعات ،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

آتشزدگی کے متعدد واقعات ،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں منیب کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا ۔ برکی میں جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی