غازی آباد تھانے کے سامنے سڑک کو تجاوزات میں بدل دیا گیا

غازی آباد تھانے کے سامنے سڑک کو تجاوزات میں بدل دیا گیا

لاہور(کرائم سیل) غازی آباد پولیس اہلکاروں نے تھانہ کے سامنے موجود سڑک کو بازار میں تبدیل کروا دیا۔شہریوں کے لیے گزرنا مشکل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی آباد کے سامنے سے گزرنے والی دو رویہ سڑک پر پولیس اہلکاروں نے ملی بھگت کر کے چائے کے کھوکھوں کی مارکیٹ بنا دیا ہے اس کے علاوہ تھانہ کے سامنے منی رکشہ سٹینڈ بن جانے کی وجہ سے گزرنے والے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔مقامی افراد اور تھانہ کے سامنے کھوکھا لگانے والے افراد نے بتایا کہ پولیس اہلکار ان سے روزانہ کی بنیاد پر 100روپے لیتے ہیں اور انہیں یہاں کھوکھا لگانے کی انہیں اجازت دی جاتی ہے۔شہریوں کے مطابق ان چائے کے کھوکھوں کی وجہ سے تھانہ کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ تو لاحق ہے ہی اس کے علاوہ یہاں پر آنے جانے والے افراد کا جینا بھی محال ہو چکا ہے۔آئے رو ز یہاں لوگوں کی سواریاں کھڑی ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے بند کی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی یہاں لگائی ہوئی یں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر ان کھوکھوں کو ختم کروایا جائے۔اس حوالے سے ایس ایچ او غازی آبادعتیق ڈوگر نے بتایا کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔کھوکھے خدا ترسی کر کے لگوائے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی