ٹریفک حادثے کا زخمی میو ہسپتال میں جاں بحق
لاہور(کرائم سیل)شفیق آباد کے علاقہ میں دو روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نامعلوم شخص گزشتہ روزمیوء ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی ہے پولیس کے مطابق نامعلوم شخص دو روز قبل سڑک کراس کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اسے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی جو گزشتہ روز دم توڑ گیا۔