صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا،کوئی موقع پر گرفتار نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ میں صوبائی وزیر سندھ کی گاڑی نمبر BCY-866 کوڈاکو گن پوائنٹ پر لے گئے۔ریس کورس کی حدود حبیب اللہ روڈ کا رہائشی شاہد نسیم اور اسکا بیٹا فیضان 15000ہزار یوروتبدیل کروانے مال روڈ پر جارہے تھے کہ دوڈاکوؤں نے انہیں گھر کے دروازے پر روک لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے فیضان کو زخمی کردیا اور یورو لیکر فرار ہو گئے فیکٹری ایریا میں عتیق کی دکا ن سے دوڈاکو 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈیفنس بی میں چور آفتاب کے گھر سے 35لاکھ اور ڈیفنس اے میں سلیمان کے گھر سے 9لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے۔ ستوکتلہ میں ذیشان کی بیوی ایک لاکھ 64ہزار،ستوکتلہ میں غوث سے 65ہزار،لٹن روڈ میں سہیل سے 80ہزار اور شفیق آباد میں عمران سے 35ہزار اور مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں شفیق ،شادمان سے زوہیب،ستوکتلہ میں آصف،جنوبی چھاؤنی میں غفار،گرین ٹاؤن میں طارق،سبزہ زار میں دانش،ٹاؤن شپ میں عاطف،ہنجروال میں مصطفی سول لائن میں طارق،اقبال ٹاؤن میں خالد،گلشن راوی میں مہران اور فرحان،اقبال ٹاؤن میں ندیم،نواں کوٹ میں علی راوی روڈ میں تنویر اور مصری شاہ میں عدنان کی مو ٹرسائیکلیں اور مصطفی آباد میں محمد علی،ستوکتلہ میں معاذاور مصری شاہ میں عدنان کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -