اقبال ٹاؤن ،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا

اقبال ٹاؤن ،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ بھیکے وال موڑ پر ڈاکووں نے ایک مقامی میڈیکل سٹور میں گھس کر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی ، ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ محمد طفیل شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔
اقبال ٹاون پولیس نے نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -