پی سی بی چیئرمین کی چھٹیاں ختم انگلینڈ سے آج وطن واپسی متوقع

پی سی بی چیئرمین کی چھٹیاں ختم انگلینڈ سے آج وطن واپسی متوقع

لاہور (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہر یار خان کی ایک ماہ کی چھٹیاں ختم ،ان کی انگلینڈ سے (آج) ہفتہ کے روز لاہور میں واپسی متوقع ہے اور وہ 10 اگست سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے ۔وطن واپسی پر وہ پی سی بی کے اہم معاملات کے بارے میں گورننگ بورڈ کا اجلاس منعقد کریں گے ۔اجلاس کی تاریخ 18اگست مقرر کی گئی ہے ۔اجلاس کے ایجنڈے میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری ،پی سی ایل کے معاملات ،قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی ،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات زیر بحث لائے جائیں گے ۔

گورننگ بورڈ کے ممبر اقبال قاسم نیشنل بنک سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ ابھی تک بنک نے نیا ممبر نامزد نہیں کیا ۔تاہم امید کی جارہی ہے کہ نیشنل بنک کی انتظامیہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس تک نیا ممبر نامزد کردے گی ۔

مزید : علاقائی