چوتھے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط،آسٹریلیا کی شکست یقینی

چوتھے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط،آسٹریلیا کی شکست یقینی

ناٹنگھم(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے 60رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 391رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی جوب میں آسٹڑیلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں شروع میں اچھیکھیل کا مظاہرہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 113 رنز کا آغاز دیا۔پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے کرس روجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اس اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔روجرز 52 رنز بنانے کے بعد بین سٹوکس کی پہلی وکٹ بنے جبکہ وارنر کو 64 کے سکور پر کیچ کروا کے سٹوکس نے دوسری وکٹ لی۔اچھے آغاز کے بعد آسٹریلیا کو چھ رنز کے اضافے کے دوران تین وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔وارنر کو آؤٹ کرنے والے سٹوکس نے شان مارش کو پویلین کی راہ دکھلائی تو براڈ نے سٹیون سمتھ کو سٹوکس کے ہاتھوں کیچ کروا کے اس اننگز میں اپنی پہلی اور میچ میں نویں وکٹ حاصل کی۔کپتان مائیکل کلارک اور ایڈم ووجز کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت کوئی جس کا خاتمہ وڈز نے کلارک کو سلپ میں کیچ کروا کے کیا۔ووجز نے نیول کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے بھی مزید 50 رنز بنائے۔ انگلینڈ کو چھٹی کامیابی سٹوکس نے ہی دلوائی جنھوں نے نیول کو ایل بی ڈبلیو کیا۔سٹوکس نے ہی مچل جانسن کو آؤٹ کر انگلینڈ کے لیے ساتویں اور انفرادی طور پر پانچویں وکٹ لی۔اس سے قبل جوئے روٹ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کر دی یوں اسے مہمان ٹیم پر 331 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔روٹ 19 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنانے کے بعد مچل سٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ سٹارک نے اس اننگز میں چھ انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایک موقع پر انگلینڈ کی آٹھ وکٹیں 332 رنز پر گر گئی تھیں لیکن پھر معین علی اور براڈ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے سکور 390 رنز تک پہنچا دیا۔ معین علی سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی۔لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔کارڈف میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔

مزید : علاقائی