بھوبتیاں چوک :تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا ،2نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی

بھوبتیاں چوک :تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا ،2نوجوان جاں بحق ،ایک ...

لاہور(کرائم سیل) رائیونڈ روڈ پر موٹرسائیکل سوار 3دوستوں کو تیز رفتار ٹرک ٹائروں تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں2 نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ 1شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدین اور پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ رائے ونڈ بھوبتیاں چوک کے قریب ثنا اللہ ، امجد اور جمیل موٹرسائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر ان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ثنا اللہ ، اور جمیل ٹرک کے ٹائر تلے آکر کچلے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ امجد شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کرموقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم ڈارئیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،اور متوفیوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : علاقائی