مزنگ ،چور کو اہل محلہ نے بد تر ین تشد د کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

مزنگ ،چور کو اہل محلہ نے بد تر ین تشد د کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)مزنگ کے علاقہ میں شہری کے گھر کی چھت پھلا نگ کر فرار ہو نے والے چور کو اہل محلہ نے بد تر ین تشد د کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جسے تشو یشنا ک حالت کے باعث ہسپتال داخل کروا دیا بتایا گیا ہے کہ ایک چور مزنگ کے رہائشی ریاض کے گھر کی دیو ار پھلانگ کر فرار ہو رہا تھا جسے اہل خانہ نے مل کر دبو چ لیا۔ اطلاع ملنے پر دیگرافراد بھی اکٹھے ہوگئے اور سب نے مل کرچور کو خوب تشد د کا نشانہ بنایابعدازاں اسے زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست نوجوان شدید زخمی ہے جس سے طبی امداد کے بعد تفتیش کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -