ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ نامعلوم شخص ہلاک

ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ نامعلوم شخص ہلاک

لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔ نامعلوم شخص نے خود کشی کی یا کوئی حادثہ تھا ،پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز چالیس سالہ نامعلوم شخص نے کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اصل حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گئی۔ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

مزید : علاقائی