بغیر ہیلمٹ مو ٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، مسرور عالم

بغیر ہیلمٹ مو ٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، مسرور عالم

لاہور(وقائع نگار خصوصی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر لنے قومی شاہرات پر موٹر سائیکل سوارو ں، سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی بریفنگ، ایجوکیشن مہم چلائی جارہی ہے۔جس میں موٹر سائکل سواروں کے لیے سیفٹی ھیلمٹ کی افادیت کے حوالے خصوصی بریفنگ دی گئی اور قو می شا ہر ا ت پر بغیر ہیلمٹ مو ٹر سائیکل چلانے والے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی۔ ان خیالات کا اظہار زونل کما نڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے ٹھو کر نیاز بیگ کے قر یب قو می شاہراہ پر مہم کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا۔ سنٹرل زون نے آئی جی مو ٹر وے پولیس محمد سلیم بھٹی کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے، موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے سپیشل بریفنگ ایجوکیشن مہم چلائی گئی جس میں قومی شاہراہ پر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق بینزر لگائے گئے ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والی وجوہات کو مد نظر رکھ کر قومی شاہر اہ پر نمایاں مقاما ت اور ٹول پلازوں پر بریفنگ کیمپ لگائے گئے جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے بریفنگ افسران نے موٹر سائیکل سواروں ، سائیکل سواروں اور دیگر سست رفتار گاڑیاں چلانے والوں میں روڈ سیفٹی شعور اُجاگر کرنے کے لیے بریفنگ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بریفنگ لٹریچر بھی تقسیم کیا مہم کے دوران سیفٹی ہیلمٹ نہ پہنے، غلط یوٹرن لینے ، خطرناک ڈرائیونگ کرنے ، موٹر سائیکل پر تین افراد کے سوار ہونے اور موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کی گئی دیگر قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی کیے گئے۔

مزید : علاقائی