ٹاؤن شپ ،چھت پر کھیلنے والا بچہ اندھی گولی کا شکار ،ہسپتال میں دنیا چھوڑ گیا

ٹاؤن شپ ،چھت پر کھیلنے والا بچہ اندھی گولی کا شکار ،ہسپتال میں دنیا چھوڑ گیا

لاہور(کرائم سیل)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں اندھی گولی لگنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے رشتہ داروں و اہل محلہ نے بتایا کہ ٹاؤن شپ کے علاقہ بی بلاک B-II کے رہائشی محمد علی کا بیٹا 12سالہ عادل گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سر پر لگی جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔اس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی