پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے 619 حادثات ریکارڈ

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے 619 حادثات ریکارڈ

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 619ٹریفک حادثات میں530شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ208افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران3افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں281ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور،365مسافراور95پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ119ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت114متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ55حادثات میں59متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی