دوہرے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری ،متاثرہ خاتون کی پولیس کیخلاف شکایت

دوہرے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری ،متاثرہ خاتون کی پولیس کیخلاف شکایت

لاہور(کرائم سیل)دوہرے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف درخواست لیکر متاثرہ خواتین دفتر پاکستان پہنچ گئیں ۔بااثر ملزمان نے پولیس کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر لی ہے ۔متاثرہ خواتین کا الزام ۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ بی بی اور نائمہ بی بی نے بتایا کہ وہ پسرور کے نواحی گاؤں مست پور کی رہائشی ہیں علاقہ کے جاگیردار اختر سے ان کی دیرینہ دشمنی ہے جس نے چند ماہ قبل ان کے بھتیجے اور بھائی اقبال کو اپنے کارندوں کالو اور بالو کی مدد سے فائرنگ کروا کے قتل کر وادیا تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کو جائے وقوعہ سے گرفتار تو کیا لیکن بعد ازاں ملزمان کو چھوڑ دیا ہے اور وہ علاقہ میں دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔متاثرہ خواتین نے پولیس حکام سے اپیل کی ان کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اس حوالے سے پسرور کے علاقہ میں متعلقہ تھانہ میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ملزمان فرار ہیں ان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی