بلوں میں 2نئے سرچارج شامل کر دیئے گئے،بجلی کے نرخوں میں 3روپے فی یونٹ تک اضافہ

بلوں میں 2نئے سرچارج شامل کر دیئے گئے،بجلی کے نرخوں میں 3روپے فی یونٹ تک اضافہ

لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے 2نئے ٹیکسوں کے ذریعے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 53پیسے سے 3روپے تک کااضافہ کر دیاہے، اس طرح رواں سال ان ٹیکسوں کے ذریعے صارفین سے120ارب اضافی وصول کیے جائیں گے ۔بجلی کے بلوں پر 2نئے سرچارج فنانشل کاسٹ سرچارج (ایف سی ایس)اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج عائد ہوئے ہیں ان 2نئے سرچارجزکے نفاذسے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 53پیسے سے لے کر 3روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ‘حکومت کوان سرچارجز سے رواں سال کے دوران 120ارب روپے اضافی وصول ہوں گے۔ اس بارے میں جب وزارت پانی وبجلی کے ترجمان سے رابطہ کیاگیا توان کاکہنا تھاکہ ان ٹیکسزکے نفاذکے باوجود گھریلوصارفین پراس کابوجھ نہیں پڑے گا۔

مزید : صفحہ اول