بھارت کی فاورڈ کہوٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی

بھارت کی فاورڈ کہوٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کی بھر پور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حویلی ،اسلام آباد(آن لائن)بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،ایک شخص زخمی ہوگیا،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی فورسز نے آ زاد کشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد کے سرحدی گاؤں ہلہ میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کر کے بھارتی گنوں کو خاموش کردیا،دونوں جانب سے کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،رپورٹ کے مطابق بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے مکینوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد جانور فائرنگ کا نشانہ بنے جو ہلاک ہوگئے،واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل چوتھے روز سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

مزید :

صفحہ اول -