سندھ رینجرز کاکراچی میں ایف ایم ریڈیو کے قیام کا فیصلہ

سندھ رینجرز کاکراچی میں ایف ایم ریڈیو کے قیام کا فیصلہ

کراچی(آن لائن)سندھ رینجرز نے کراچی میں ایف ایم ریڈیو کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی نشریات جلد شروع کر دی جائیں گی۔ رینجرز حکام کے مطابق کراچی میں ایف ایم ریڈیو کے قیام کا فیصلہ شہر کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر اور کراچی کے عوام خصوصا نوجوانوں سے رابطوں کو بڑھانا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایف ایم ریڈیو کا مقصد بروقت اطلاعات دینا بھی ہوگا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

مزید : صفحہ اول