, آپریشن غیر سیاسی بلا امتیاز اور ہر طرح کے دباؤ سے آزاد ہے ،کور کمانڈر کراچی

, آپریشن غیر سیاسی بلا امتیاز اور ہر طرح کے دباؤ سے آزاد ہے ،کور کمانڈر کراچی

کراچی ( اے این این ) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی بلا امتیاز اور ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے،ٹارگٹڈ آپریشن کے اہداف کے حصول کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،دہشتگردوں ،ان کے معاونین اور سہولت کاروں سے رعایت نہیں برتی جائے گی،رینجرز سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف بھی ہر اول دستہ ہے۔سندھرینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی اور بلاامتیاز ہے ، کراچی آپریشن ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے ، کراچی آپریشن کے اہداف کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،کراچی آپریشن کے اہداف دہشتگرد ، انکے معاونین ، سہولت کار اور مالی مددگار ہیں ،رینجرز قابل ستائش ادارہ ہے ، کراچی آپریشن میں رینجرز کی عمدہ کاکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، رینجرز پاکستان کی سرحدو ں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خلاف ایک ہر اول دستہ ہے رینجرز کی کوششوں سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا کراچی کا امن رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، ہم عوام ،سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دینگے ،ہماری کارروائیاں دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے ، دہشتگردی کے خلاف کارروائی ہماری آخری کاوش اور منزل نہیں ، ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینے میں حائل رکاوٹ کو عبور کرنا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر لڑنی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا اہم ستون عوام کی حمایت ہے ، عوام ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں ۔ کورکمانڈر کراچی نے کہا کہ پاکستان رینجرز قابل ستائش ادارہ ہے ، رینجرز کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ قیادت اور عمدہ ٹریننگ کے سر ہے ،رینجرز کے جوان ایک فرد نہیں بلکہ ادارہ ہیں ،کور کمانڈر کراچی نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی

مزید : صفحہ اول