سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی بے جا مداخلت سے نفرتیں بڑھیں گی،خورشید شاہ

سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی بے جا مداخلت سے نفرتیں بڑھیں گی،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ان کی کارروائیوں سے نفرتیں بڑھیں گی، الطاف حسین کے بیانات سے ہر پاکستانی کو تکلیف ہوئی ہوگی اور ایم کیو ایم کے بھارت کو خط لکھنے پر افسوس ہوا،تحریک انصاف کو جوش اور ناسمجھی کے بجائے سمجھداری کی سیاست کرنی چاہیے ،عمران خان کو عوامی معاملات پر سیاست کرنی چاہیے۔ وہ جمعہ کومیڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ان کی کارروائیوں سے نفرتیں بڑھیں گے جب کہ کرپشن پرویز مشرف کے دور میں پروان چڑھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے بیانات سے ہر پاکستانی کو تکلیف ہوئی ہوگی اور ایم کیو ایم کے بھارت کو خط لکھنے پر افسوس ہوا۔خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو جوش اور ناسمجھی کے بجائے سمجھداری کی سیاست کرنی چاہیے اور عمران خان کو عوامی معاملات پر سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گرم ماحول کو مل کر ٹھنڈا کیا کیوں کہ میں ایک دوسرے کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے خلاف ہوں جب کہ فوجی عدالتوں کا قیام جمہوریت یا پارلیمنٹ پروار نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -