الیکشن کمیشن کا سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان انضباطی قوانین کے تحت کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان پر عائد کئے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ان الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے چاروں صوبائی ارکان نے محمد افضل خان کے خلاف کارروائی کی مکمل حمایت کی ہے،رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کی جانب سے سابق ایڈیشنل سیکرٹری کو طلب کیا جائیگا اور ان سے انتخابات میں دھاندلی اورصوبائی ارکان کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد بھی مانگے جائیں گے ،ثبوت فراہم نہ کئے جانے پر محمد افضل خان کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی