مردان اور نوشہرہ کے مظاہرین نے گرڈ سٹیشن نذر آتش کر دیا ،6اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل

مردان اور نوشہرہ کے مظاہرین نے گرڈ سٹیشن نذر آتش کر دیا ،6اضلاع کو بجلی کی ...

مردان+ نوشہرہ (بیورورپو رٹ)مردان کے سنگم پر واقع رشکئی ضلع نو شہر ہ کے سینکڑوں مشتعل مظا ہر ین کا مردان گریڈ سٹیشن کے اند ر گھس کر دفا تر کے تما م ریکا ر ڈ گھر وں کے فر نیچر اور گا ڑیو ں کو آگ لگا دی کر وڑوں روپے کا نقصان جبکہ موقع پر مو جو د واپڈا کے سیکیورٹی اہلکا روں کی فائر نگ کے با وجو د مشتعل مظا ہر ین آدھے گھنٹے تک توڑ پھوڑ کر تے رہے واقع کی اطلا ع ملتے ہی مردان پو لیس کی بھا ری نفری ڈی پی او گل افضل خا ن کی قیا دت میں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے تفصیلا ت کے مطا بق جمعہ کے روز رشکئی ضلع نو شہر ہ کے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مشتعل مظا ہر ین جو لا ٹھیو ں سے لیس تھے تقریباً تین کلو میٹر تک فا صلہ طے کر کے ضلع مردان کے حدود داخل ہو کر گریڈ سٹیشن پہنچ گئے اور اچا نک گریڈ سٹیشن پر دھاوا بو ل دیا مشتعل مظا ہر ین گر یڈ سیشن کے اندر داخل ہو کر واپڈ کے خلا ف نعر ہ با زی کر تے ہو ئے تو ڑ پھو ڑ شروع کر دیا دفا تر کے تما م ریکا رڈ جلا دیا موقع پر مو جو د پولیس وین سمیت واپڈا کی تین گا ڑیو ں کے شیشے بھی تو ڑ دئیے مشتعل مظا ہر ین نے گر یڈ سٹیشن کے اند ر واپڈا اہلکا رو ں کے گھر وں میں بھی داخل ہو ئے اور تما م فر نیچر اور دیگر سا ما ن بھی تو ڑ ڈالے مجمو عی طور پر کر وڑو ں روپے کا نقصان بتا یا جا تا ہے واقع کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او گل افضل خا ن بھا ری نفری کے ہمراہ جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئے تا ہم مشتعل مظا ہر ین تو ڑپھو ڑ کے بعد آرام کے ساتھ فرار ہو نے میں کا میا ب ہو ئے ۔ نوشہرہ کے علاقہ رشکئی کے عوام نے واپڈا گریڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا کئی کئی گھنٹوں تک نوشہرہ مردان بورڈ بند مشتعل مظاہرین کا ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی پٹائی تھوڑ پوڑ شیخ ملتون کے مقام پر گریڈ سٹیشن میدان کار زار بنا رہا مشتعل مظاہرین اور مردان پولیس کی آنکھ مچولی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیخ ملتون پولیس کی فائرنگ مظاہرین کا شیخ ملتون پولیس کے خلاف نعرہ بازی اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ رشکئی کے عوام واپڈا کی جانب سے ظالمانہ اور غیراعلانیہ طویل ترین دورانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا گریڈ سٹیشن مردان پر دھاوا بول مظاہرین نے ٹائر جلا کر مردان گریڈ سٹیشن کے سامنے دونوں اطراف سے روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور گریڈ سٹیشن میں موجود اہلکاروں کو زدکوب کرکے خوب پٹائی کی مظاہرین کی قیادت ضلعی کونسلر حاجی محمد خان، سابق ناظم زبیر شاہ باچا اور دیگر کررہے تھے مظاہرین اور شیخ ملتون پولیس کے مابین کئی گھنٹے آنکھ مچولی جاری رہی مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیخ ملتون مردان پولیس نے فائرنگ کھول دی قریبی آبادی سنتے ہی خوف وہراس میں مبتلا ہوگئی مظاہرین کی شیخ ملتون مردان پولیس کے خلاف ایف آئی آر در ج کرنے کا مطالبہ ایف آئی آر درج کرنے تک روڈ نہ کھولنے کا اعلان اس موقع پر مظاہرین کی قیادت کرنے والے حاجی محمد خان اور زبیر شاہ باچہ نے بتایا کہ ہم کسی صورت واپڈا کی ظالمانہ غیر اعلانیہ اور طویل دورانیہ بجلی لوڈشیڈنگ نہیں مانتے واپڈا ہلکار بے جا عوام کو تنگ کررہی ہے اور خود بجلی چوری کرکے لائن لاسز غریب صارفین سے وصول کررہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین پر فائرنگ کرنے والی شیخ ملتون پولیس کے خلاف ایف آئی آر در ج کرنے کا مطالبہ۔

مزید : صفحہ اول