بلاول سے میر ہزار خان بجارانی ،گیان چند اسرانی اور ملک اسد سکندر کی ملاقاتیں

بلاول سے میر ہزار خان بجارانی ،گیان چند اسرانی اور ملک اسد سکندر کی ملاقاتیں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو سندھ کے وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی ،صوبائی وزیر گیان چند اسرانی اور رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی نے بلاول بھٹو زرداری کو محکمہ تعلیم کا قلمدان اب تک نہ سنبھالنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی چیئرمین سے درخواست کی کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے ضروری ہے کہ انہیں مکمل اختیارات تفویض کیے جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر گیان چند اسرانی کی ملاقات میں انہوں نے اپنے محکمے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔جبکہ ملک اسد سکندر نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں اور تنظیمی امور سے متعلق بھی پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں اور بعض وزراء کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مشاورت کریں گے ،جس کے بعد آئندہ کی پالیسی طے کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول