کراچی ، نیب کا جعلی افسر گرفتار ، جعلی کارڈ اور دستاویزات برآمد

کراچی ، نیب کا جعلی افسر گرفتار ، جعلی کارڈ اور دستاویزات برآمد

کراچی (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے نیب کے جعلی افسر کو گرفتار کرکے جعلی کارڈ اور دستاویزات برآمد کرلی ہیں ۔نیب ترجمان کے مطابق نیب انٹیلی جنس نے جمعہ کو حیدرآباد میں کارروائی کے دوران طارق سلیم نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے ،جو اپنے آپ کو نیب کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرتا تھا اور ای میل کے ذریعہ متعدد افسران سے پیسے بھی وصول کرچکا ہے ۔گرفتار شخص سے جعلی کارڈ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول