وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالا ملزم عامر عرف "گلو بٹ'' گرفتار

وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالا ملزم عامر عرف "گلو بٹ'' گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(خصوصی رپورٹ) وسیم اکرم سے جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سابق کپتان سے جھگڑا کرنے والا شخص پرائیویٹ کمپنی میں سیکورٹی انچارج ہے۔کراچی میں کار ساز کے قریب وسیم اکرم سے جھگڑا اور فائرنگ کرنے والا ملزم عامر بالاآخر پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عامر ایک نجی کمپنی کا سیکیورٹی انچارج ہے اور گلو بٹ کے نام سے مشہور ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم نے واقعے کے بعد گرفتاری کے ڈر سے اپنی گاڑی چھپا دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے تصویر کی مدد سے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔ ملزم نے بدھ کو کارساز کے مقام پر وسیم اکرم سے جھگڑا اور فائرنگ کی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا تھا

مزید :

صفحہ اول -