مسعود احمد ملک الیکشن کمشنر،اشفاق احمد سرور جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب تعینات

مسعود احمد ملک الیکشن کمشنر،اشفاق احمد سرور جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)مسعود احمد ملک کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اشفاق احمد سرور کو جوائنٹ پرونشل الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسعود احمد ملک کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا ہے وہ اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشنز اسلام آباد تھے اس سے پہلے ظفر اقبال حسین صوبائی الیکشن کمیشن تھے جو 6ماہ کی نیپاٹریننگ پر چلے گئے ہیں ۔جبکہ ان سے قبل محبوب انور جنہوں نے الیکشن 2013کروائے اور بعد میں 2014میں اپنی سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔اشفاق احمد سرور کے جوائنٹ پرونشل الیکشن کمشنر پنجاب کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول