ڈاکٹرفاروق ستار قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر مقرر

ڈاکٹرفاروق ستار قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر مقرر

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمعہ کواپنے ایک اجلاس میں متفقہ فیصلے کے تحت ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرفاروق ستار کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کا پارلیمانی لیڈر مقررکردیاہے۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ایوان میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرہوں گے ۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

مزید : صفحہ اول