ملتان ریلوے پولیس میں بھرتی کیلئے فٹنس ٹیسٹ،5خواتین بیہوش

ملتان ریلوے پولیس میں بھرتی کیلئے فٹنس ٹیسٹ،5خواتین بیہوش

ملتان(این این آئی)ملتان ریلوے پولیس میں بھرتیوں کے لئے خواتین اور مردوں کا جسمانی فٹنس کا ٹیسٹ ہوا ۔ دوڑ میں شریک خواتین گرمی کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔ملتان کے ریلوے گراؤنڈ میں ریلوے پولیس کیلئے 8 اے ایس آئی کی نشستوں کیلئے ایک ہزار 88 امیدواروں نے شرکت کی ۔ 8 نشستوں میں سے ایک خاتون کی نشست ٗ 7 نشستیں مردوں کی تھیں ۔ تمام امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا ۔ ایک اے ایس آئی کی خاتون والی نشست پر 50 سے زائد خواتین جسمانی فنٹس کے ٹیسٹ میں حصہ لیتے ہوئے دوڑیں تو گرمی کے باعث 5 خواتین گر کر بے ہوش ہو گئیں۔ دوڑ میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں گھاس بڑا تھا جس کے باعث انہیں دوڑنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ اول