ایران کے نیوکلیئر معاہدے سے انحراف کا مطلب تباہ کن جنگ ہے،امریکی صدر

ایران کے نیوکلیئر معاہدے سے انحراف کا مطلب تباہ کن جنگ ہے،امریکی صدر

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے نیوکلیئر معاہدے سے انحراف کا مطلب تباہ کن جنگ ہوگی۔ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد معاہدے کی منظوری دیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن مذاکرات جوہری عدم پھیلاؤ کی ایک شاندار مثال ہے۔ عراق جنگ کے کچھ حامی اب ایران کے ساتھ طے ہونے والے سمجھوتے کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں، تاہم انھیں ایران سے کیے گئے سمجھوتے پر عمل درآمد کو ایک موقع فراہم کرنا چاہیے۔

مزید : صفحہ اول