عمران خان سیاست کی اے بی سی سے بھی ناواقف ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی

عمران خان سیاست کی اے بی سی سے بھی ناواقف ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان (آئی این پی)سینئر سائنسدان اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کی اے بی سی سے ناواقف ہیں، تحریک انصاف مشکلات میں پھنس چکی ہے، تحریک انصاف بہت بڑی سیاسی جماعت تھی، پارٹی میں عمران خان اکیلے فیصلے کرتے ہیں۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفگتو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان نہیں کوئی بھی آدمی جب اکیلا فیصلے کرنے شروع کر دے تو پھر بہت ساری دوسری طاقتیں اسے استعمال کر کے پھینک دیتی ہیں، جسٹس(ر) وجیہ الدین کا بہت بڑا نام ہے، اب عمران خان نے اس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

مزید : صفحہ اول