فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج

فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے 41ہزار ڈالرز کے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ، مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے ملزم میاں محمد رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو راضی نامہ کر کے عدالت آنا چاہئے تھا ایسے عدالتوں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے ، عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا کہ ملزم کی جانب سے موثر راضی نامہ پیش کرنے کے بعد ملزم میاں رفیق کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔

خارج

مزید : صفحہ آخر