بداخلاقی میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

بداخلاقی میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے 8سالہ بچے سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج کر دی، درخواست خارج ہونے پر پاکپتن پولیس نے دونوں ملزموں کو سپریم کورجسٹری کے باہر سے گرفتار کر لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ، مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بچے سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزموں 16 سالہ قربان اختر اور 17 سالہ اسد کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے 8سالہ اظہر مبارک کو بازار جاتے ہوئے ورغلا کر گھر لے گئے تھے ۔عدالت نے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد درخواست خارج کر دی جس کے بعدپاکپتن پولیس نے ملزموں کو سپریم رجسٹری کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

درخواست خارج

مزید : صفحہ آخر