سزائے موت پانے والے مجرم کو راضی نامہ ہونے پر بری کر دیا گیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے خاتون کے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے مجرم کو راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ، مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے سزائے موت کے قیدی محمد امین کی راضی نامہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ سکینہ بی بی کے ورثاء اور مدعی مقدمہ یاسین سے راضی نامہ ہو گیا ہے اور انہیں مجرم کو بری کئے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، بنچ نے راضی نامہ کے بیان حلفی اور مقدمہ کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد خاتون کے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے ملزم کو راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔
بری