حکومت الطاف کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ‘ صدر لائرز فورم مسلم لیگ(ن)

حکومت الطاف کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ‘ صدر لائرز فورم مسلم لیگ(ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چودھری اشتیاق احمد نے کہا کہ حکومت الطاف حسین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ‘ ن لیگ آئین ‘قانون اور حقیقی جمہو ریت کی جنگ لڑ رہی ہے‘ ریاستی اداروں اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اعلان جنگ ہے ‘قوم پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کی سر کوبی کے لئے پا ک فوج کی پشت پر ہیں‘ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے ما ڈل ٹا ون کچہری میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ایڈ وکیٹ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیر عباس ایڈ وکیٹ ‘رانا علی فرازایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء مو جو د تھے ۔مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ریاستی اداروں اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اعلان جنگ ہے ، کوئی بھی محب وطن ازلی دشمن بھارت اور نیٹو کو کراچی میں دعوت نہیں دے سکتا وہ مسلسل دوسرے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کی مسلح افواج اور ریاست کی تضحیک کر رہے ہیں جس سے ملک کے اندر انارکی اور محب وطن حلقوں میں اضطراب پھیل رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت الطاف حسین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔انہو ں نے کہا کہ قوم پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کی سر کوبی کے لئے پا ک فوج پشت پر ہیں اور مذہبی ،لسانی اور گروہی تعصب کی بنیاد پر ہونے والی دہشت گردی کی کا ر وائیوں کا قلع کرنا اولین قومی ضرورت ہے ۔ چوہدری اشتیاق کا کہنا تھا کہ ن لیگ اقتدار نہیں ملک کے بچاؤ کیلئے جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے دہشت گر دی کا خاتمہ ہو گا۔
صدر لائرز فورم

مزید :

صفحہ آخر -