بجلی کی پیداوار میں اضافہ ،لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی

بجلی کی پیداوار میں اضافہ ،لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی

لاہور ( کامرس رپورٹر )ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی گئی ۔ پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں اضافہ کے باعث پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ گیس کمپنی نے ایل این جی کی درآمد بہتر ہونے پر پاور پلانٹس کے لئے گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے ۔ گزشتہ ہفتے پاور پلانٹس کے لئے گیس کی سپلائی میں کمی کر دی گئی تھی جس سے پیداوار میں کمی ہوئی تھی ۔ گیس کی سپلائی گزشتہ روز صبح کے وقت سے بڑھائی گئی اس سے قبل جمعہ و جمعرات کی درمیانی شب شارٹ فال میں اضافہ کے باعث ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی بعض علاقوں میں آدھے گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی بھی لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔ گزشتہ روز صبح سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 20230 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14120 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6110 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : صفحہ آخر