حکومت نے عوام کو ’’دھوکے فر یب ‘‘کے سواکچھ نہیں دیا‘محمودالرشید

حکومت نے عوام کو ’’دھوکے فر یب ‘‘کے سواکچھ نہیں دیا‘محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں عوام کو ’’دھوکے فر یب ‘‘کے سواکچھ نہیں دیا ‘قوم بھوک ،افلاس اور سیلا ب سے مر رہی ہے جبکہ حکمرانوں پر ’’سیاسی مشہوری ‘‘کا بھوت سوار ہے اور غیر ضروری منصوبوں پر قومی خزانے سے اربوں روپے کا ضیاع کیا جا رہا ہے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے معاملے پر بھی حکمران غر یبوں اور کسانوں کیلئے عملی طور پر کچھ کرتے نظرنہیں آرہے بلکہ صرف ’’ویڈ یو کانفر نسز‘‘کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ نے پنجاب کے لوگوں کو سات سالوں کے دوران صرف ’’دھوکا فر یب ‘‘ہی دیا جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں کے اصل کر توتوں سے آگاہ ہو چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کے خلاف عوامی فیصلہ (ن) لیگ کو دن میں تارے دکھا دیگا ۔
محمودالر شید

مزید :

صفحہ آخر -