کر پٹ لوگوں اور سیاستدانوں نے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے، چودھری سرور

کر پٹ لوگوں اور سیاستدانوں نے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے، چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرورنے کہا کہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا ’’ٹائی ٹینک‘‘ڈوب رہا ہے اور موجودہ حکو مت کے آئینی مدت پوری کر نے کا انحصار ملکی حالات پرمنحصر ہوگا ‘موجودہ حکمران جب قوم پر مہنگائی ‘بے روزگاری اور کر پشن کے بم بر سائے گے تو قوم انکو کبھی برداشت نہیں کر یگی ‘5فیصد کر پٹ لوگوں اور سیاستدانوں نے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے ‘امن دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیکورٹی اداروں کی کار وائیوں کو تحر یک انصاف مکمل سپورٹ کرتی ہے ۔ وہ مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی نائب صدررخسانہ مہر کی قیادت میں سینکڑوں خواتین کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف پنجاب شعبہ خواتین کی صدر سلونی بخاری ‘زاہدہ منظور‘لبنیٰ ریاض اور راحیلہ سمیت دیگر خواتین بھی موجود تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہو ریت کو سپورٹ کرتے ہیں مگر موجودہ حکو مت آئینی مدت پوری کر یگی یا نہیں اس کا فیصلہ ملکی حالات ہی کر یں گے ۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -