وکلاء کی چیک کے ملزم کو فرار کرانے کی کوشش مخالف وکلاء نے ناکام بنا دی،ملزم گرفتار

وکلاء کی چیک کے ملزم کو فرار کرانے کی کوشش مخالف وکلاء نے ناکام بنا دی،ملزم ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں جعلی چیک دینے کے مقدمہ کے ملزم کو فرارکرانے کی کوشش کرنے والے وکلاء کے مقابلے میں اس کی گرفتاری کے لئے کوشاں وکلاء کامیاب ہوگئے۔ملزم نثار کی 10لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس میں عبوری ضمانت خارج کی اور تھانہ کاہنہ کے تفتیشی افسر نے ملزم کوگرفتارکرنے کی کوشش کی تو ملزم کے وکلاء نے اسے فرارکرانے کی کوشش کی جبکہ لیکن مدعی پارٹی کے وکلا ء کی مداخلت سے ملزم فرارنہ ہوسکا اور پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔

ملزم گرفتار

مزید : صفحہ آخر