چیف جسٹس کا جج طاہر خان قتل کیس کی پیش رفت پر روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس کا جج طاہر خان قتل کیس کی پیش رفت پر روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ گزشتہ روزایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزانے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور انہیں طاہر خان نیازی قتل کیس کی تحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔ملاقات میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر خان نیازی کے قتل کی بیہمانہ واردات اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتار ی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ اس سنگین واردات کا ارتکاب کرنے والے عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

پیش رفت

مزید : صفحہ آخر