میٹروٹرین پراجیکٹ کے فنڈزسے ڈیم تعمیرکئے جائیں ، میاں منظور وٹو

میٹروٹرین پراجیکٹ کے فنڈزسے ڈیم تعمیرکئے جائیں ، میاں منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کا میٹرو ٹرین پراجیکٹ غلط ترجیحات کا شاہکار ہو گا اور اسے فی الفور ختم کیا جائے ۔ یہ بات میاں منظور وٹو صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے حکومت سے پھر مطالبہ کیا کہ اس پراجیکٹ پر خرچ ہونے والے 165 ارب روپے صوبے میں ڈیموں کا نیٹ ورک تعمیر کرنے پر خرچ کئے جائیں تا کہ صوبے کی لاکھوں ایکٹر زمین زیر کاشت آسکے۔ اسکے علاوہ ڈیموں کی تعمیر سے صوبے میں سیلابوں کی روک تھام کو بھی موثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے سیلاب تقریباً ہر سال آرہے ہیں جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے اور لاکھوں لوگوں کو اپنے جان و مال کی حفاظت کے لیے نقل مکانی کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے سیلابوں میں بھی لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو یہاں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا کرنے کا بندوبست ترجیحی بنیادوں پرکرنا چاہیے کیونکہ صوبے میں ہیپاٹائٹس کی وباء بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا کاشتکار تبا ہ ہو گیا ہے کیونکہ پچھلی چار فصلوں سے وہ مسلسل نقصان میں جا رہا ہے جس ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 1994کے لازمی تعلیم کے قانون کو عملی جامہ پہنا کر صوبے سے ناخواندگی کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ بچے معاشرے کے لیے ایک بوجھ ثابت ہونگے جو کہ ملکی مفاد میں نہیں۔
وٹو

مزید :

صفحہ آخر -