نااہل حکمران قومی اداروں کی نجکاری سے باز رہیں، اعجاز چودھری

نااہل حکمران قومی اداروں کی نجکاری سے باز رہیں، اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے پو لیٹیکل ایڈ وائزر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ حکمران واپڈ ا کی نجکاری سے باز رہیں موجو دہ نااہل حکمران منافع بخش قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤفروخت کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہیں ، شریف برادران کواپنے مفاداور اپنی اولادوں کے کاروبار بڑھانے میں دلچسپی ہے اور غریب عوام کی کو ئی فکر نہیں ہے ۔وہ گزشتہ روز با غ جنا ح میں آل پاکستان واپڈا ایمپلا ئز انصاف یونین کے ممبرا ن اور تحر یک انصاف کے کارکنا ن کے اعزاز میں دی گئی مینگو پارٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ جبکہ اس موقع پر سید اشفاق حسین ، نعیم محمود ،جاوید اقبال ، رانا سلیم نیا ز، رانا محمد اسلم ، حسن یو سف ، محمد رزاق، محمد امین سیف ، اشتیاق ملک ، لقما ن قاضی سمیت مختلف اداروں کے نما ئند گا ن اور کارکنا ن بھی مو جود تھے ۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکمرانو ں کی نااہلیو ں کی و جہ سے تین دہائیو ں سے واپڈ ا تبا ہی کے دہانے پرآن پہنچا ہے ہر آنے والی حکومت نے صرف لو ٹ ما ر کی ہے کسی ادارے کی بہتر ی اور ترقی کیلئے کو ئی عملی اقدامات نہیں کیے ۔ تحر یک انصاف کسی بھی صورت واپڈا کی نجکاری نہیں ہو نے دے گی ۔اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ایمپلا ئز انصاف یونین کے مرکزی صدر محمد آصف نے بھی خطا ب کیا ۔ بعد ازاں پاکستا ن تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے پو لیٹیکل ایڈ وائزر اعجاز احمد چوہدری سے مرکزی دفتر این اے 127میں ٹاؤن شپ کی اہم سیا سی شخصیت نائب نا ظم و نشتر اوراقبال ٹاؤن کے ڈپٹی سپیکر زاہد اقبال یو سفی نے ملا قات کی اور اپنے سینکڑ وں ساتھیو ں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کیا اور چےئر مین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتما د کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر فرزانہ خان ، سردار ساجد جو ئیہ اورظاہر چوہدری سمیت دیگر بھی مو جود تھے ۔

اعجاز چودھری

مزید : صفحہ آخر