دریائے سندھ میں تربیلا پر نچلے ،کالا باغ، چشمہ اور تونسہ پر درمیانے درجے کا سیلاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبہ بھر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پانی کے بہاؤ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ81800کیوسک رہااور درمیانے درجے کا سیلاب دیکھنے میں آیا۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 369500کیوسک‘ کالا باغ کے مقام پر 484275کیوسک‘ چشمہ کے مقام پر 482477کیوسک‘ تونسہ کے مقام پر 495361کیوسک رہا۔ دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل دیکھنے میں آیا۔منگلا کے مقام پر 45900کیوسک اور رسول کے مقام پر 34098کیوسک رہا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 67824کیوسک‘ خانکی کے مقام پر 68923کیوسک‘ قادر آباد پر 67476کیوسک‘ چنیوٹ پر 71660کیوسک‘ تریموں پر 121855کیوسک‘ پنجند پر 124830کیوسک رہا اور دریائے چناب میں تمام مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 25150کیوسک‘ راوی سائفن پر 22800کیوسک‘ شاہدرہ پر 22500کیوسک‘ بلوکی پر 15490کیوسک‘ سدھنائی پر 16865کیوسک رہا اور کسی بھی جگہ پر سیلابی صورتحال دیکھنے میں نہ آئی۔ دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ سلیمانکی کے مقام پر 23278کیوسک‘ ہیڈاسلام پر 31862کیوسک اور میلسی سائفن پر 28800کیوسک رہا۔ نالہ بین میں پانی کا بہاؤ 2066کیوسک‘ نالہ ایک میں 1368کیوسک‘ نالہ بسنتر میں 375کیوسک‘ نالہ ڈیک میں 5141 کیوسک جبکہ نالہ پلکھو میں 810کیوسک رہا ہے۔