ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لایا جارہا ہے ٗمشاہد اللّٰہ خان

ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لایا جارہا ہے ٗمشاہد اللّٰہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں لایا جارہا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے وزیراعظم پاکستان کے دورہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، آغاز حقوق بلوچستان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ٗ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں لایاجارہا ہے تاکہ وہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -