پاکستان میں پندرہ لاکھ افغان مہاجرین ہیں،واپسی کیلئے فنڈز نہیں،عبدالقادربلوچ

پاکستان میں پندرہ لاکھ افغان مہاجرین ہیں،واپسی کیلئے فنڈز ...

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سیفران سرہدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پندرہ لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں ان کی واپسی کیلئے فنڈز دستیاب نہیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق ملک میں پندرہ الکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں ان کی وطن واپسی کیلئے ہمارے پاس فنڈز دستیاب نہیں ہیں ان کی واپسی کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطے میں ہیں امکان ہے کہ عالمی ڈونرز سے سترہ کروڑ دالر مل سکتے ہیں

مزید : صفحہ آخر