جنوبی پنجاب کے عوام سے صرف جھوٹے وعدے ہوتے ہیں،طاہر القادری

جنوبی پنجاب کے عوام سے صرف جھوٹے وعدے ہوتے ہیں،طاہر القادری

لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ متاثرہ اضلاع کو روانہ کر دی گئی۔ 15سو خاندانوں کیلئے خوراک اور ادویات راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی سیلاب سے شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور نائب ناظم اعلیٰ شاکر مزاری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال سیلاب آتے ہیں اور جنوبی پنجاب کے غریب اور محنت کش کاشتکاروں سے ہر سال بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں اور ہر سال یہ وعدے ان کے بنائے ہوئے بندوں کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔قومی دولت ’’فینسی‘‘ منصوبوں کی بجائے انسانی زندگی کے تحفظ پر خرچ ہوئی ہوتی تو ہر سال انسانی المیے رونما نہ ہوتے۔ قائد عوامی تحریک نے کہا کہ کارکن ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، عہدیداروں کو بطور خاص ہدایات دیں کہ وہ حسب توفیق متاثرین سیلاب کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے مشکل کی اس گھڑی میں کوئی متاثرہ فرد یا خاندان بھوکا نہ سوئے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھا جائے۔

طاہر القادری

ق

مزید : صفحہ آخر