ہوپ الیکشن الخدمت گروپ نے پنجاب کی 3 سیٹوں کیلئے امیدوار فائنل کر لئے

ہوپ الیکشن الخدمت گروپ نے پنجاب کی 3 سیٹوں کیلئے امیدوار فائنل کر لئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ الیکشن ،چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد کے الخدمت گروپ نے پنجاب کی 3سیٹوں کے لیے تین امیدوار فائنل کر لیے باقی کاغذات واپس لے لیں گے ،12اگست کے الیکشن کے لیے الخدمت گروپ نے جن امیدواران کو میدان میں لانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ان میں لاہور سے ورلڈ ٹورز کے چیف ایگزیکٹو الحاج جعفر شیخ ،فیصل آباد سے خدام الحرمین کے الحاج شفیق کاشف ،حمید ٹریول ملتان کے الحاج پرویز حمید شامل ہیں تینوں بڑے شہروں سے امیدواران لینے کی وجہ سے الخدمت گروپ کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ کلین سویپ کریں گے کیونکہ الحاج شفیق کاشف بہت زیادہ تجربہ رکھتے ہیں ان کی رسائی براہ راست وزیر اعظم تک ہے ہوپ کو ایسے ہی امیدوار کی ضرورت ہے جو ذمہ داری سے انڈسٹریز کو بچا اور چلا سکے ،لاہور سے تعلق رکھنے والے جعفر شیخ کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے وہ بھی دبنگ اور بے داغ ماضی کی حامل شخصیت ہیں ،مثبت سوچ کے حامل کاروباری ہیں ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ دور اندیش بھی ہیں ،ملتان سے تعلق رکھنے والے ارائیں سپوت چودھری پرویز حمید بھی حلقہ احباب میں بے حد مقبول ہیں اور خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں الخدمت گروپ کا کہنا ہے ہمارے تینوں امیدوار میرٹ پر ووٹ کا حق رکھتے ہیں اس لیے یکسوئی سے کام کے لیے ضروری ہے تینوں امیدواران کو ووٹ دیا جائے الخدمت گروپ کے دیگر امیدواران آج کاغذ واپس لے لیں گے اور3امیدواران ہی حصہ لیں گے۔

امیدوارفائنل

مزید : صفحہ آخر