بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف شٹر ڈاؤن ن لیگ کا تاجر ونگ ناکام ،قیادت ناراض

بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف شٹر ڈاؤن ن لیگ کا تاجر ونگ ناکام ،قیادت ناراض

 لاہور (کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران اور انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے ود ہو لڈنگ بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کو ناکام بنانے اور وزارت خزانہ کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ مکمل طور پرنا کام اور لا تعلق رہا اور حکو متی حمایت یافتہ گروپ یکم اور پانچ اگست کی ہڑتال کے خلاف لائحہ عمل تر تیب دینے کی بجائے منظر عام پر ہی نہیں آیاجس کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنماء میں شد ید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم انجمن تاجران لاہور گروپ کے نام سے و جو د میں آنے والی تنظیم کے پلیٹ فارم سے بعض حکو متی حمایت یافتہ رہنماء ٹیکسوں کے ایشو پر دیگرتاجروں سے مشاورت کر تے ہوئے اس ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے اور انجمن تاجران لاہور گروپ کے پلیٹ فارم سے بنک ٹرانزیکشن ٹیکس خلاف اجلاس بلا کر وفاقی حکو مت پر کڑی تنقید کر تے رہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکو مت مخالف ایجنڈے پر قدم اٹھانے والے تاجروں گروپوں کی جانب سے ہڑتال کو ناکام نہ بنانے پر پنجاب حکو مت نے مسلم لیگ ن تاجر ونگ ختم کر نے پر غور شروع کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ ود ہو لڈنگ ٹیکس کیخلاف لاہور کے تاجروں کی زیر قیادت ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا اور دو تاجر گروپوں نے یکم اور پانچ اگست کی شٹر ڈاؤ ن ہڑتال کا اعلان کیا جس پر وزارت خزانہ نے مسلم لیگ ن تاجر کے عہدیداران کو ٹاسک دیا کہ تاجرگروپوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ہڑتال نہ ہو نے دی جائے تاہم مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت ہڑتالوں سے قبل ہی ملک سے باہر چلی گئی جبکہ دیگر عہدیدار تاجروں نے تاجر دھڑوں کے پریشر کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت مخالف تاجر رہنماؤں کو ہڑتال نہ کر نے آمادہ کر نے سے گریز کیااور گھروں میں دب کر رہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے بعض عہدیدارنئے وجو د میں آنے والے تاجر دھڑے انجمن تاجران لاہور گروپ کے پلیٹ فارم پر حکو مت کی جانب سے لگائے جانے والے ود ہو لڈنگ ٹیکس پراپنی ہی حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بنا تے رہے ۔

ن لیگ تاجر ونگ

مزید : صفحہ آخر