کابل،فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ ،15 افراد ہلاک ،120 سے زائد زخمی

کابل،فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ ،15 افراد ہلاک ،120 سے زائد زخمی

 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ،15افراد ہلاک،بچوں سمیت 120سے زائد زخمی ہو گئے ۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں کابل کے وسطی علاقے شاہ شاہد میں واقع افغان سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ زور دار دھماکے کے باعث اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے میں 15افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 120سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کابل پولیس چیف کے مطابق دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغان حکام کے مطابق حملے کا نشانہ ممکنہ طور پر ایک قریبی فوجی کمپانڈ تھا۔

کار بم دھماکہ

مزید : صفحہ آخر