ادارے بنیادی معلومات اور فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام

ادارے بنیادی معلومات اور فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام

 لاہور(دیبا مرزا سے)صوبا ئی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں کام کرنے والی این جی اوز سے متعلق بنیادی معلومات ابھی تک فراہم نہیں کی جا سکی ہیں ۔ پنجاب میں 47403 این جی اوز کام کر رہی ہیں جن کے بارے میں محکمہ سوشل ویلفیئراور متعلقہ ادارے بنیادی معلومات اور فنڈنگ کی تفضیلات فراہم کر نے میں نا کام ہیں کچھ عرصہ پہلے بھی وازرت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں میں کام کر نے والی این جی اوز کی فنڈننگ کے بارے معلومات اکھٹی کر نے بارے میں کہا گیا تھا لیکن واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت سمیت پانچوں حکومتیں اس حوالے سے ناکام ہو چکی ہیں ۔ تفضیلات کے مطابق پنجاب میں 47403 این جی اوزمیں سے صرف 63کے بارے معلومات فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ باقی این جی اوز کے بارے میں محکمہ سوشل ویلفیئراور متعلقہ ادارے بنیادی معلو مات اور فنڈنگ کی تفضیلات فراہم کر نے میں نا کام ہیں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر فیض نعیم نے اس حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی وازرت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں میں کام کر نے والی این جی اوز کی فنڈننگ کے بارے معلومات اکھٹی کر نے بارے میں کہا گیا تھا تب ہم نے ڈسٹرکٹ سطح پر معلو مات اکھٹھی کر کے بھجوا دی تھی اور اسی ضمن میں دینی مدرسوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں کچھ ہدا یات موصول ہو ئی ہیں جبکہ دوسری جانب یہ بات واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت سمیت پانچوں حکومتیں کی جانب سے ابھی تک این جی اوز سے متعلق بنیادی معلومات اور فنڈنگ کی تفضیلات فراہم نہیں کی جا سکی ہیں ۔

پنجاب این جی اوز

مزید : صفحہ آخر